عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی میں 10 اقلیتی نشستوں کی حتمی فہرست جاری

01-23-2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی میں دس اقلیتی نشستوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔

حتمی فہرست میں 10 ن لیگ، جے یو آئی ف 5 جبکہ ٹی ایل پی کے دو امیدوار شامل ہیں، پیپلزپارٹی کے 7، جماعت اسلامی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3 امیدوار شامل ہیں۔ تحریک انصاف کے کسی امیدوار کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے۔