حکومت کتنے ہزار چھوٹے کاروباروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے؟نگران وفاقی وزیر تجارت نے اہم بات بتادی
01-23-2024
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ حکومت 20 ہزار چھوٹے کاروباروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
نگران وفاقی وزیر تجارت ، صنعت وسرمایہ کاری ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یو ایس ایڈ کے سرمایہ کاری سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 ہزار چھوٹے کاروباروں میں سے ہر کوئی ایک ملین ڈالر کی برآمدات کرے تو تجارتی خسارہ ختم ہو سکتا اور یہ ہدف ایک سال میں حاصل ہوسکتا ہے۔وزیر تجارت نے کہا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ ہمارا تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر ہے ،حکومت 20,000 چھوٹے سرمایہ کاروں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ برآمدات کو بڑھاکر زرمبادلہ میں اضافہ کیا جا سکے۔