الیکشن کمیشن کا ای ایم ایس کی تجرباتی مشق سے متعلق چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ
01-23-2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ای ایم ایس کی تجرباتی مشق سے متعلق چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلہ تجرباتی مشق کیلئے تمام ریٹرننگ افسران کو بھجوایا گیا ہے، مراسلے میں ریٹرننگ افسران کو رزلٹ کی تیاری کے لئے تجرباتی مشق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مراسلے میں ای ایم ایس کی پیشگی مشق 26 جنوری کو کی جانے کی ہدایت کی، رزلٹ کی تیاری کے لئے مشق ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں کی جائے گی۔ ای ایم ایس کی مشق سے متعلق ایس او پیز جاری کئے گئے، پریذائیڈنگ افسر 25 جنوری تک پولنگ سٹیشن کا میپ بھجوائیں گے، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 پر نتائج 26 جنوری کو شام 5 بجے بھیجیں گے۔ مراسلے کے مطابق 26 جنوری شام 5 بجے سے ای ایم ایس آپریٹر ڈیٹا کا اندراج شروع کر دے گا، فارم 45 اندراج کے بعد ریٹرننگ افسر فارم 47 تیار کر کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔