عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال
01-23-2024
(ویب ڈیسک) عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 8 فروری کو عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نگران وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری منظور کئے جانے کے بعد عام انتخابات میں فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کی جائے گی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں جب کہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، ملک میں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔