اداکارہ صاحبہ نے اپنے شوہر ریمبو کے گلے پر چُھری رکھ دی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

01-23-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ کی اپنے شوہر افضل خان عرف ریمبو کی گردن پر چُھری رکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق شادی کی 25 ویں سالگرہ پر صاحبہ نے سوشل میڈیا پر  ایک تصویر شیئر کی  جس میں  انہوں نے  شوہر ریمبو کی گردن پر کیک کاٹنے والی چھری رکھی ہوئی ہے اور غصے میں نظر آرہی ہیں جبکہ ریمبو کافی ڈرے ہوئے ہیں۔اس تصویر پر ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ میم بس اپنے شوہر کو کسی گیم شو میں ہرگز جانے نہ دیں جس پر صاحبہ نے ریپلائی کیا کہ، آپ کے مخلصانہ مشورے کا بہت شکریہ بھائی۔ صاحبہ نے ریمبو کے ساتھ اپنی تصویر اور مداح کے کمنٹ کو لگاکر بھی شیئر کیا اور ساتھ ہی شعیب ملک اور ثنا جاوید کو شادی کی مبارک باد بھی دی۔پوسٹ پر کئی اور مداحوں نے بھی صاحبہ کو جہاں شادی کی 25 ویں سالگرہ کی مبارک باد دی وہیں یہ بھی کہا کہ ریمبو کو کسی شو یا شوٹنگ پر اکیلے جانے نہ دیں، آج کل دوسری شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔