پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی لیبارٹری میں بوائلردھماکہ،2افرادزخمی
01-23-2024
(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کی لیبارٹری میں بوائلر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے سیکنڈ فلور کی لیب میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افرادجھلس کر شدید زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کی شناخت28 سالہ مدثر اور22سالہ سلیمان کی نام سے ہوئی،دونوں افراد الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طالبعلم ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر کے انکوائری کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ زخمی طالب علموں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں،غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔