مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج اپنے حلقہ این اے 130 کا دورہ کریں گے

01-23-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما بلال یاسین کی میزبانی میں ہونے والی تقریب اور ریلی میں نوازشریف کے علاوہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔   — PMLN (@pmln_org) January 23, 2024  نوازشریف اپنے حلقہ کے عوام، کارکنوں، عہدیداروں اور نوجوانوں سے ملاقات کریں گے اور انہیں عوام اور ملک کی ترقی کے حوالے سے اپنے ویژن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ خیال رہے کہ لیگی قائد حلقہ این اے 130 لاہور سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، وہ حلقہ کے عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کا بھی ذکر کریں گے۔