میٹرک کے سالانہ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز
01-23-2024
(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔
امتحانی شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔ دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں لئے جائیں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔ پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان،غذا اورغذائیت کےمضامین کے پرچے ہونگےجبکہ آخری پرچہ18مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔ دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 19 مارچ اور اختتام5 اپریل کو ہوگا۔