عالمی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم ایک درجہ اوپر آگئی

01-23-2024

(ویب ڈیسک) عالمی ہاکی رینکنگ میں پاکستان نے اپنی پوزیشن ایک درجے بہتر بنا لی ہے۔

ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شدہ عالمی رینکنگ میں پاکستان 15ویں نمبر پر آگیا، پاکستان کی رینکنگ حالیہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کیے گئے پوائنٹس پر بہتر ہوئی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی جانب سے جاری شدہ نئی عالمی رینکنگ میں ہالینڈ پہلے، بیلجیئم دوسرے اور انڈیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ 10ویں، آئرلینڈ11ویں، کوریا 12ویں، ملائیشیا 13ویں، ساؤتھ افریقہ 14ویں، پاکستان 15ویں اور جاپان 16ویں نمبر پر موجود ہے۔ ایف آئی ایچ رینکنگ میں کمبوڈیا 96ویں رینکنگ پر موجود ہے۔