غیر قانونی بھرتیاں: پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت 31 جنوری تک ملتوی

01-23-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کو پراسیکیوٹر جنرل دیکھ رہے ہیں وہ اس وقت موجود نہیں ہیں، ہمیں مزید مہلت دی جائے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے کہ 19 ستمبر 2023 کو پرویز الہٰی کو اس مقدمے سمیت محمد خان بھٹی کی غیر قانونی تقرری کے معاملے پر دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔