جدہ سے پشاور جانے والی نجی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

01-23-2024

(لاہور نیوز) جدہ سے پشاور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز نے لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

سعودی عرب جدہ سے پشاور جانے والی نجی ایئرلائن کی  پرواز نے موسم کی خرابی کے باعث پشاور کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ذرائع کے مطابق 300 سے زائد مسافر 8 گھنٹے سے جہاز کے اندر موجود ہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جہاز میں سوار ایک مسافر کے مطابق جدہ سے آنے والی نجی ایئرلائن کی فلائٹ کا وقت دو مرتبہ تبدیل کیا گیا۔