ذکاء اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

01-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ ذکاء اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔

ذکاء اشرف  نے  استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ذکاء اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔