اولڈ کیپری سینما کی جگہ پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے کا فیصلہ

01-23-2024

(لاہور نیوز) اولڈ کیپری سینما لبرٹی کی جگہ پر پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اولڈکیپری سینما لبرٹی کا دورہ کیا اور سینما کا تفصیلی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے اولڈ کیپری سینما کے احاطے اور باہر تجاوزات کو ختم کرنے کاحکم  دے دیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  او لڈ کیپری سینما کی بلڈنگ کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیاجائے گا،یہاں کمرشل سرگرمیوں کے فروغ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے  اولڈ کیپری سینما کی جگہ پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنانے اور کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہدایات دیں۔  ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اولڈ کیپری سینما کی اراضی اور اس کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔