این اے ایف نے 190 کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی، 7 ملزم گرفتار
01-23-2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسلام آباد، پشاور، لاہور اور خیبر کے 6 مختلف مقامات پر کارروائیوں میں 190 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے 3 مسافروں سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی، پشاور ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 500 گرام ہیروئن ملی۔ لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر سے ہیروئن بھرے 52 کیپسولز برآمد ہوئے، اسلام آباد میں 2 خواتین سے 850 گرام آئس، خیبر سے 186 کلو چرس ملی۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔