36 گھنٹوں میں پنجاب میں 550 سے زائد نمونیا کیسز رپورٹ
01-23-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب سمیت لاہور میں سرد ہواؤں اور خشک سردی کا راج برقرار ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کےمطابق شہرمیں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، پنجاب بھر میں 550 سے زائد نمونیا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور شہرمیں 130 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،نمونیا کے کیسز میں بچوں اور بوڑھوں کی تعداد زیادہ ہے،شہری کھانسی ، نزلہ زکام اور فلو میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں کو سردی سے محفوظ رہنے کی ہدایت کی ہے۔