آج بھی کچھ رشتہ دار مجھے شعیب ملک کی بیوی سمجھتے ہیں: عائشہ عمر

01-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ آج بھی ان کے کچھ رشتے دار ماضی کی افواہوں کو سچ سمجھتے ہیں۔

عائشہ عمر نے سینئر اداکارہ عفت عمر کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، عائشہ کا ویڈیو کلپ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا کے منفی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے  کہا کہ’ میرے ساتھ تو کیا کیا نہیں ہوا، پہلے میں بہت خوفزدہ ہوجاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے، سوشل میڈیا پرمیری نجی تصاویر گردش کرتی رہیں، بہت ساری افواہیں پھیلائی جاچکی ہیں، لوگوں نے شعیب ملک کے ساتھ میری شادی کرادی تھی‘۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میرے خاندان کے کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ ماضی کی افواہیں سچ تھیں اور میری اور شعیب کی شادی ہوچکی ہے، جو لوگ مجھے جانتے ہیں انہیں میرے انتخاب، اصولوں کے بارے میں اچھی طرح علم ہے'۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرعائشہ عمر اور شعیب ملک کا رومانوی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ دونوں کے درمیان کوئی تعلق ہے، بعدازاں عائشہ عمر نے اس کی تردید کردی تھی۔ خیال رہے کہ ٍ20 جنوری کی صبح شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے ایک دوسرے سے شادی کا اعلان کیا۔