عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

01-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کے فیصلے کے بعد عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر آپریشنز وقار الدین کے مطابق تحقیقات کے دوران عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث 500 سے زائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی، مزید سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے، ان تمام افراد کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں انتخابی نشان سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے کیس میں متفقہ فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف ایک مہم شروع ہو گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم میں ملوث عناصر کی نشاندہی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جبکہ عدلیہ کے خلاف مہم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران مہم میں شامل کئی سو اکاؤنٹس بند بھی کیے گئے تھے۔