اندرونی کھینچا تانی، پاکستان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی میزبانی سے محروم

01-22-2024

(ویب ڈیسک)اندرونی کھینچا تانی کی وجہ سے پاکستان فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی میزبانی کرنے سے محروم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال نارملائزیشن کمیٹی اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے درمیان جاری اندرونی کھینچا تانی  نے قومی فٹبال ٹیم اور فینز کوہوم  میچ سے محروم کردیا،اردن کے خلاف میچ پاکستان میں نہیں کھیل سکے گی۔ورلڈ کپ کوالیفائر ٹو کا 21 مارچ کو پاکستان اور اردن کے مابین میچ اب سعودی عرب میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان میں فٹبال معاملات دیکھنے والی اے ایف سی نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ ہارون ملک نے میچ نے تصدیق کی ہےکہ میچ اب پاکستان میں ہونا ممکن نہیں رہا۔رولز کے مطابق 21  مارچ جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فٹبال اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کی آخری تاریخ تھی جو گزر چکی ہے۔ اے ایف سی کی انسپکشن ٹیم نے فٹبال اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے آنا تھا، پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام کو کئی خطوط لکھے اور بارہایاد دہانی بھی کروائی گئی لیکن کوئی رسپانس نہیں دیا۔اے ایف سی اور اردن کی ٹیم کو تمام صورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ ان کی مشاورت سے میچ کے لیے کسی نئے مقام کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ کاموقف ہے کہ مقررہ وقت سے پہلے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں فلڈ لائٹس کی تنصیب تک تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔