کیا آپ جانتے ہیں ٹھنڈے پانی سے نہانے کے کیا فوائد ہیں؟ماہرین کی تحقیق سامنے آگئی

01-22-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے ٹھنڈے پانی سے نہانے سے حاصل ہونے والےفوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

رپورٹ کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہناتھا کہ ٹھنڈے پانی کی نمائش خون کی گردش کو تیز کرتی ہے جو کہ جسم کے اہم اعضاء میں خون کے بہاؤ کوبہتر کرتا ہے اور جسم میں سردی کیخلاف مزاحمت کو بہتر بناتا ہے جبکہ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی نمائش مدافعتی نظام کواور زیادہ فعال کردیتی ہے،یہ مدافعتی خلیوں (WBCs) کی پیداوار کو بھی بڑھاتی ہے۔   ماہرین نے مزید کہا کہ ٹھنڈا پانی مجموعی طور پر اعصابی نظام کو متحرک کرتا ہے جس سے دماغی ہوشیاری اور بیداری میں اضافہ ہوتا ہے،یہ قدرتی توانائی کو فروغ دیتا ہے جس سے آپ خود کو چوکنا محسوس کرتے ہیں۔اسی طرح ٹھنڈے پانی کی نمائش اینڈورفن ہارمون کی سطح کو بھی بڑھاتی ہے۔ اینڈورفن ایسا ہارمون ہے جو موڈ کو بہتر کرتا ہے اور تناؤ اور اضطراب کی کیفیات میں کمی لاتا ہے۔