روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار

01-22-2024

(لاہورنیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے جس سے روپے کی قدر بحال ہونے لگی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 85 پیسے پر بند ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔