پاکستانی کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع کیا ہے؟ثانیہ مرزا کی شاہینوں پر تنقید کی پرانی ویڈیو وائرل

01-22-2024

(ویب ڈیسک)شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کےمطابق ماضی میں ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھاکہ میں اس شو کے ذریعے تمام لوگوں کو ایک بات کہنا چاہوں گی اور میرے خیال سے  شو کی میزبان بھی اتفاق کریں گی کہ پاکستان کرکٹرز کا پسندیدہ موضوع بیویوں کا مذاق اڑانا ہے۔ ثانیہ مرزا نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کے لیے آپ دوسرے شو پر جائیں یہ شو اس کے لیے نہیں ہے،جواب میں شعیب ملک کہتے ہیں کہ یہ مذاق نہیں ہے بلکہ یہ حقیقت ہے۔واضح رہے کہ 21 جنوری اتوار کی صبح ثانیہ مرزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی۔