شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی،شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا

01-22-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں کی جانب سے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کو سوشل میڈیا پر دوسری شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کو شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ان کی زندگی کی نئی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر نوبیاہتاہ جوڑے کو شادی کی مبارکباد دینے والوں میں اداکارہ سونیا حسین،منیبہ مزاری،اعجاز اسلم،اداکارہ کنزہ ہاشمی اور صبا فیصل سمیت دیگر معروف شخصیات بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ ثنا جاوید نے سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی، اس جوڑی نے اپنے نکاح کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھیں اور سال 2023 کے آخر میں اس جوڑی کی طلاق کی خبر سامنے آئی تھی۔