عام انتخابات 2024: تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہونگی

01-22-2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے لئے 8 فروری 2024 کو پولنگ ہو گی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لئے بند ہوں گے۔ 4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جب کہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔ 11 فروری کو اتوار ہو گا اور اس طرح 8 چھٹیوں کے بعد 12فروری کو سکول ، کالجز اور جامعات کھلیں گی۔