پٹرولیم لیوی سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ وصولیوں کا پلان تیار
01-22-2024
(ویب ڈیسک) نئے مالی سال کیلئے پٹرولیم لیوی سے ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ وصولیوں کا پلان تیار کر لیا گیا۔
حکومت نے پٹرولیم لیوی سے وصولیوں کا پلان عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو پیش کر دیا جس کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے پٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 65 ارب روپے وصولی کا تخمینہ ہے، اس تناظر میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہری آئندہ مالی سال بھی پٹرولیم لیوی کے اضافی بوجھ کی زد میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی۔ پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، آئی ایم ایف سے مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔