سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مختلف ٹریفک دفاتر کے دورے ، کارکردگی کا جائزہ لیا

01-22-2024

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہر کے مختلف ٹریفک دفاتر کے دورے کئے اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

عمارہ اطہر نے کینٹ اور مغلپورہ سیکٹرز کے دورے کئے اور ٹریفک دفاتر کے حالتِ زار میں بہتری کے لئے ڈویژنل ایس پیز اور ایڈمن افسران سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے پرانی عمارتوں میں قائم سیکٹرز کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا اور تمام سیکٹرز کے لئے فنڈز بھی جاری کر دیئے۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا تمام ٹریفک سیکٹرز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، سپیشل پولیس سٹیشنز کے طرز پر عوامی سہولیات فراہم کی جائیں گی، بہترین ورکنگ اور کارکردگی کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔