گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری نہ ہو سکے
01-22-2024
(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سینڈیکیٹ اجلاس کو ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ ہو گیا مگر میٹنگ منٹس جاری نہ ہوئے۔
سینڈیکیٹ ممبران نے وائس چانسلرز اور سیکرٹری سینڈیکیٹ کو خط لکھ دیئے جس میں کہا گیا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ہونے والے سینڈیکیٹ اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد ممبران نے منظوری دینی ہے، منظوری کے بعد فیصلوں پر عملدرآمد ہونا ہے، میٹنگ منٹس جاری نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ میں تشویش پائی جا رہی ہے، انتظامیہ فوری طور پر ممبران کو میٹنگ منٹس جاری کرے۔ سینڈیکیٹ ممبران کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس 12 جنوری کو ہوا تھا۔ عمومی طور پر سینڈیکیٹ ممبران کو اجلاس کے دس دن بعد میٹنگ منٹس شیئر کر دیئے جاتے ہیں۔