صدر ن لیگ شہباز شریف کے جلسوں اور ریلیوں کا شیڈول سامنے آگیا

01-22-2024

(لاہور نیوز) انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے جلسوں اورریلیوں کا شیڈول سامنے آ گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف آج لاہور میں اپنے انتخابی حلقے این اے 123میں 31 مقامات کا دورہ کریں گے، شہبازشریف این اے 124کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کریں گے، صدر ن لیگ 23جنوری کو احمد پور شرقیہ میں اہم مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم 25جنوری کو منڈی بہاؤالدین کا دورہ کریں گےجہاں وہ مختلف مقامات پر ریلیوں سے خطاب کریں گے، صدر مسلم لیگ ن 27 جنوری کو راولپنڈی  جائیں گے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران شہبازشریف 29 جنوری کو راجن پور کے علاقوں کا  بھی دورہ اور مختلف مقامات پر خطاب کریں گے،سربراہ ن لیگ  30جنوری کو لاہور میں رانا مشہود کے حلقے میں جلسہ عام سے خطاب کریں گےجس کےلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی  ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے سلسلے میں شہبازشریف 2فروری کو ملتان روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن نے 2فروری کو ملتان میں ہونے والے جلسے اور ریلی کےلئے شیڈول مکمل کر لیاہے، ن لیگ کے صدر 3فروری کو گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب  اور مختلف علاقوں میں ریلیوں میں بھی شریک ہوں گے۔