میدانی علاقوں میں دھند کا راج، ٹرین شیڈول بری طرح متاثر

01-22-2024

(لاہور نیوز) شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا۔

کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافروں کو خواری کا سامنا کرنا  پڑ رہا ہے۔ کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے 10 منٹ،  علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے 45 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 5 گھنٹے 35 منٹ، رحمان بابا ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ اور ملت ایکسپریس 4 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 20 منٹ، فرید ایکسپریس سوا  2 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ اور تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 35 منٹ لیٹ پہنچی۔ اسی طرح  عوام ایکسپریس کو ڈیڑھ گھنٹہ، پاک بزنس ایکسپریس کو 1 گھنٹہ 20 منٹ اور جعفر ایکسپریس کو 1 گھنٹہ 10 منٹ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔