برائلر گوشت سستا ہو کر بھی عوام کی جیب پر بھاری، قیمت619 روپے کلو مقرر

01-22-2024

(لاہور نیوز) ٹھنڈے موسم میں انڈوں اور برائلر کی قیمتیں عوام کی جیب پر بھاری پڑنے لگیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کا گوشت 18 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی کلو  گوشت کی قیمت 619 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر کے دام میں بھی 12 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد ہول سیل پر زندہ برائلر 411  جبکہ پرچون ریٹ پر 427 روپے کلو  میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 410 روپے فی درجن برقرار ہے، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 12 ہزار 180 روپے  پر پہنچ چکی ہے جبکہ فی انڈا 40 روپے میں بیچا جارہا ہے۔