محمد حارث کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کیوں نہیں کیا گیا؟پی سی بی نے وجہ بیان کردی

01-21-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر محمد حارث کولیگ کرکٹ کھیلنے کیلئے این او سی جاری نہ کرنےکی وجہ بیان کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے متعلق تفصیلی وضاحت جاری کر دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ 100  سے زائد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا، ہم چاہتے ہیں زیادہ سےزیادہ کھلاڑیوں کو این او سی دئیےجاتے ، فخر زمان،حارث اور افتخار کو این او سی جاری نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ  محمد حارث سے میری فون پر بات ہوئی ہے پاکستان آکر ملاقات بھی کرونگا،  شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑی جن کو این او سی جاری ہوا ان کو 7 فروری تک کا وقت دیا ہےسب کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ 7 فروری تک پاکستان رپورٹ کریں اور تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔ عثمان واہلہ کا مزید کہنا تھا کہ محمد حارث اجازت لئے بغیر گئے تھے انکے این او سی کا کیس مختلف تھا،حارث 2  لیگزبھی  کھیل چکا ہے تیسری لیگ کے لئے کیس مختلف ہے۔