ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں، امیدواروں کو جرمانے، نوٹس جاری
01-21-2024
(لاہور نیوز) پنجاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسروں نے کارروائیاں کیں۔
رپورٹ کےمطابق این اے 75 نارووال میں امیدوار دانیال عزیز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، ننکانہ صاحب میں شذرا منصب، رانا ارشد اور دیگر کو وارننگ جاری کی گئی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بھکر نے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کی منسوخی کی ہدایات جاری کر دیں۔ پی پی 136 کے امیدوار احمد چٹھہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا، این اے 143 کے امیدوار ماجد حسین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا، پی پی 265 سے امیدوار اکمل وارند کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے مانیٹرنگ افسروں کو غیرجانبداری سے مزید سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔