اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان کی فلم'نایاب ' کب ریلیز ہوگی؟تاریخ کا اعلان ہوگیا

01-21-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان کی فیچر فلم 'نایاب' 26 جنوری کوسینما گھروں میں ریلیزکی جائےگی۔

تفصیلات کےمطابق نئی اردو فیچرفلم 'نایاب 'کو اپنے ٹریلراورگانوں کے ذریعے نمائش سے پہلے ہی پذیرائی مل رہی ہے،فلم جمعہ 26 جنوری کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائےگی۔یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، فواد خان، جاوید شیخ اور ہما نواب نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ٹیلی وژن اسکرین پرمقبول یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان دونوں کی یہ پہلی فلم ہے۔ جاوید شیخ ایک طویل عرصے سے ٹی وی اورفلم کے ایک لیجنڈ کی حیثیت سے شناخت رکھتے ہیں۔ یمنیٰ زیدی نے کرکٹ کے عشق میں مبتلا لڑکی کا کردار بہت عمدگی سے ادا کیا ہے۔فلم کے ہدایت کار عمیر ناصر کا کہنا ہے کہ فلم ' نایاب'کرکٹ کے جنون میں ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہتی ہے۔