کیا معین خان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ بننے جارہے ہیں؟اہم خبر سامنے آگئی

01-21-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی دوڑ میں معین خان بھی شامل ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان سے ایک حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا ہے،معین خان پیر کو اسلام آباد جائیں گے،جہاں انہیں بطور رکن گورننگ بورڈ نامزد کیا جاسکتا ہے۔ چیئرمین کے انتخاب کیلیے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کیلیے گورننگ بورڈ تشکیل دے گی۔