شدید سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ

01-21-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، درجہ حرارت 6 ڈگری سنٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سنٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 9 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔  لاہور کا صبح کو درجہ حرارت 6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، ہوا کی رفتار 5کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔