ملکہ جذبات کا خطاب پانے والی اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی آج 12ویں برسی

01-21-2024

(لاہور نیوز) ملکہ جذبات کا خطاب پانے والی اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی آج بارہویں برسی منائی جا رہی ہے۔

طویل عرصے تک فلمی دنیا میں راج کرنے والی ملکہ جذبات سلمیٰ ممتاز 1926ء کو جالندھر میں پیدا ہوئیں، سلمیٰ ممتاز کی پہلی سپرہٹ فلم ’’سہیلی‘‘ ان کی شناخت بنی، فلم ’’قیدی‘‘نے اداکارہ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ صف اول کی اداکارہ سلمیٰ ممتاز نے تین دہائیوں تک سلور سکرین پر راج کیا،  300 فلموں میں ماں کے کردار پر مبنی شاندار پرفارمنس سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ سلمیٰ ممتاز نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز اردو فلموں سے کیا تاہم پنجابی فلموں میں خوب نام کمایا، نامور اداکارہ کی پہلی پنجابی فلم ’’موج میلہ‘‘بھی سپر ہٹ رہی جو 1963ء میں ریلیز ہوئی۔ اپنے وقت کی مقبول ترین اداکارہ سلمیٰ ممتاز 21 جنوری 2012ء کو لاہور میں 85 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔