گردوں کے عارضہ میں مبتلا سابق کرکٹر علی ضیا انتقال کر گئے

01-21-2024

(لاہور نیوز) پاکستان کے سابق کرکٹر علی ضیا انتقال کر گئے۔

بتایا گیا ہے کہ علی ضیا گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ علی ضیا نے کرکٹ ریٹائرمنٹ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کئی سال تک خدمات انجام دیں۔