کیا شعیب ملک اور اداکارہ ثنا کی شادی فہد مصطفٰی نے کروائی ہے؟سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

01-20-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ ان دونوں کی شادی معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے کروائی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  شعیب ملک اور ثنا  جاوید کی شادی پر جہاں سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کو مبارکباد دے دی۔فہد مصطفیٰ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ خوشی سب سے اہم ہے۔ اداکار کی یہ مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جہاں صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ فہد مصطفیٰ نے ہی اس جوڑی کی شادی کروائی ہے کیونکہ شعیب ملک اور ثنا جاوید گیم شو ‘جیتو پاکستان’ کا حصہ تھے۔اسی شو کے دوران، شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان دوستی ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی۔