اماراتی سرمایہ کاروں نے پاکستانی ایئر پورٹس پر اہم شعبے میں دلچسپی ظاہر کردی

01-20-2024

(ویب ڈیسک) اماراتی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے ایئر پورٹ پر کارگو کے شعبے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستانی ایئرپورٹس کے کارگو شعبوں میں متحدہ عرب امارات نے سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عرب امارات کی ایئرلائن کے حکام کو کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر کارگو کے متعلق بریفنگ دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام نے سی اے اے ہیڈکوارٹرز میں یو اے ای حکام کو بریفنگ دی۔ یو اے ای حکام کو کراچی ائیرپورٹ کے کارگو ٹرمینل کا دورہ بھی کروایا گیا۔متحدہ عرب امارات کراچی سمیت دیگر ا یئر پورٹس پر کارگو شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا۔