وکیل کو مریم اورنگزیب کیخلاف ' چور چور' کےنعرے لگانا مہنگا پڑگیا،پولیس نے گرفتار کرلیا
01-20-2024
(ویب ڈیسک) مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں لیگی رہنما مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی۔ عتیق الرحمن نامی وکیل نے مریم اورنگزیب کی آمد پر دیگر کارکنوں کے ہمراہ چور چور کے نعرے لگا نا شروع کردیے مگر پولیس کے بار بار منع کرنے کے باوجود عتیق الرحمن کارکنوں کو اکساتا رہا۔ تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےوکیل عتیق الرحمن کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔