بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے والوں کیلئے نگران وزیر خزانہ نے اہم بات کہہ دی
01-20-2024
(ویب ڈیسک) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا۔
رپورٹ کےمطابق اپنے ایک بیان میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہناتھاکہ چیلنجز کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے ، رواں مالی سال زرعی ترقی کی شرح 5فیصد سے زائد رہے گی جبکہ صنعتی ترقی 2فیصد سے زائد رہے گی ۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ محاصل بہترہوئے ہیں، معاشی نمو کی شرح 2 تا 2.5فیصد ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کردیا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں ۔ ریکارڈ مہنگائی عالمی سطح پر دیکھی گئی ، عالمی حالات ہماری مارکیٹ پراثر انداز ہوتے ہیں۔