لاہور میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے فائلوں میں بند
01-20-2024
(لاہور نیوز) لاہور میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے فائلوں میں بند پڑے ہیں۔
لاہور کے کئی اہم منصوبے نگران پنجاب حکومت کے دور میں بھی شروع نہ ہوئے۔ کریم بلاک فلائی اوور انڈر پاس منصوبے پر 5 سال بعد بھی ایک اینٹ نہ لگی۔ بھیکھے وال موڑ انڈر پاس فلائی اوور منصوبہ بھی اعلانات تک محدود ہے۔ برکت مارکیٹ فلائی اوور انڈر پاس پراجیکٹ بھی فائلوں میں بند ہے۔ شہباز شریف دور کے ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔ جوہر ٹاؤن انٹرٹینمنٹ پارک اور ایم ایم عالم روڈ منصوبے بھی سرد خانے کی نذر ہیں۔ لبرٹی مارکیٹ اور ایم ایم عالم روڈ پر پیڈسٹرین زون بھی نہ بن سکے۔ دوسری جانب ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو منصوبوں کے ڈیزائن جمع کرا دیئے ہیں جن کی منظوری ملنے کے بعد ہی ان پر کام شروع کیا جا سکے گا۔