بڑھتی مہنگائی کسی کے قابو میں نہ آئی

01-20-2024

(لاہور نیوز) بڑھتی مہنگائی کسی کے قابو میں نہ آئی۔ برائلر سمیت اشیائے خورونوش کے دام مسلسل بڑھنے سے عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے۔

سبزی اور پھلوں کی خریداری عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑنے لگی۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔ پیاز 15 روپے مہنگا کرکے سرکاری ریٹ لسٹ میں 240 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں خشک پیاز 280 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن 750، ادرک 680 اور ٹماٹر 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ گاجر دیسی سرکاری قیمت 60 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ کریلے 480 ، مٹر 300، اروی 280، شملہ مرچ 250 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ برائلر اور انڈوں کی قیمتیں بھی بے قابو ہو گئیں۔ مرغی کا گوشت مزید 13 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 637 روپے ہو گئی۔ ایک انڈا 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں بڑھتی مہنگائی میں بچوں کا پیٹ پالنا مشکل ہو گیا ہے۔ ادھر پھل بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ سیب 400 ، امرود 160 روپے کلو فروخت جبکہ کینو 320 ، کیلے 200 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔