قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آگیا

01-20-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ذکاء اشرف نے استعفے کا اعلان کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور رکن کی حیثیت سے استعفیٰ نگران وزیراعظم کو پیش کرنے کا  بتایا گیا۔ پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف نے  پیٹرن پی سی بی کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا  جبکہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق  ذکاء اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد  شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ہوں گے، ان کی نگرانی میں نئے الیکشن ہوں گے۔