سابق کپتان سرفراز احمد نے مایوس ہو کر پاکستان کو خیر باد کہہ دیا

01-20-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر پاکستان کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑا ہے، وہ اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے شہر لندن منتقل ہو گئے ہیں۔ سرفراز احمد مستقبل میں قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ سرفراز احمد نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں، اُن کی قیادت میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی ملی، 2006ء میں انڈر 19 کا ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔