نیپرا نے کے الیکٹرک کو 20 کیلئے بجلی کی تقسیم کا لائسنس جاری کردیا
01-19-2024
(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کیا۔
ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کے لائسنس کی عبوری مدت آج ختم ہو رہی تھی، کےالیکٹرک کی لائسنس کی 20سالہ مدت 20جولائی 2023کو ختم ہوئی تھی جبکہ نیپرا نے کمپنی کے لائسنس میں6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی تھی ۔ واضح رہے کہ نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر 28 نومبر کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید پر 17 اعتراضات عائد کیے تھے۔