نگران وزیر اعلیٰ کا رات گئے پنجاب کابینہ کے ہمراہ مزار بی بی پاکدامن کا دورہ

01-19-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے پنجاب کابینہ کے ہمراہ مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا۔

صوبائی وزراء اور افسران نے کوچ میں سفر کیا۔ محسن نقوی اور کابینہ نے مزار کے توسیعی اور تزئین وآرائش کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا، مزار کے کشادہ کئے گئے راستے کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کے فنشنگ ورک کا بھی مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے مزار کے راستے کو کشادہ کرنے کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے مزار پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی۔ مزار بی بی پاکدامن کی تزئین وآرائش اور توسیعی منصوبہ آخری مراحل میں ہے ، مزار کو آئندہ چند روز میں زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔