وفاقی کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی

01-19-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیر جلد واپس جا کر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی فیصلوں کی توثیق کر دی، وزیراعظم آفس قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں کا اعلامیہ جاری کرے گا۔