بجلی کے بلوں میں گزشتہ 3 سال میں ٹیکسوں کی مد میں عوام سے کتنے ارب وصول کئے گئے ؟جانئے
01-19-2024
(ویب ڈیسک) گزشتہ تین سال کے دوران بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی مد میں 1410 ارب روپے ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 سال میں بجلی بلز پر ٹیکسز وصولی کی شرح 2 گنا ہوگئی ہے،2021 میں بجلی صارفین سے 345 ارب سے زائد ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔ 2022 میں اس مد میں 461 ارب اور 2023 میں 603 ارب روپے سے زائد ٹیکسز لیے گئے۔ ٹیکس وصولی بجلی کی اصل قیمت کے علاوہ ہے،پی ٹی وی فیس کی مد میں 25 ارب 70کروڑ،انکم ٹیکس کی مد میں 180 ارب سے زائد وصولیاں ہوئیں،صارفین نے اضافی ٹیکس کی مد میں 89 ارب 69 کروڑ روپے ادا کیے۔