پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف عہدے سےمستعفی

01-19-2024

(لاہور نیوز) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف عہدے سےمستعفی ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق ذکا اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذکا اشرف کونجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعینات کیا گیا تھا،تاہم انہوں نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں۔