حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 812 ویں سالانہ عرس کا اختتامی سیشن

01-19-2024

(لاہور نیوز) حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 812 ویں سالانہ عرس کا اختتامی سیشن منعقد ہوا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صدارت کی۔

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 812 ویں سالانہ عرس کے موقع پر تین روزہ اختتامی سیشن جامع مسجد داتا دربار میں منعقد کیا گیا۔ تقریب میں قائم مقام ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آصف اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور حافظ جاوید شوکت، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار توقیر محمود وٹو، مینیجر شیخ جمیل احمد، طاہر مقصود، آصف منصور اور دیگر نے شرکت کی۔ گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ نے برصغیر کو اسلام کے نور سے منور کیا اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور موجودہ حالات میں ان کی تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے حضرت علی ہجویریؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔